ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جب آپ کے پاس اچھی ٹیم ہو تو آپ کو اچھی کارکردگی کرنا ہوتا ہے: ہرمن پریت کور

جب آپ کے پاس اچھی ٹیم ہو تو آپ کو اچھی کارکردگی کرنا ہوتا ہے: ہرمن پریت کور

Sun, 18 Nov 2018 19:41:04    S.O. News Service

پروویڈنسا،18؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹیم میں اعلیٰ سطحی کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے اچھی کارکردگی کرنا ہی ہوگا۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ویمن ٹی20 کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 48 رنز کی جیت سے ٹیم کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔پہلے تین میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہندوستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف بھی کوئی کوتاہی نہیں برتی۔ہرمن پریت نے کہاکہ جب آپ کے پاس اچھی ٹیم ہوتی ہے تو آپ کو اچھی کارکردگی کرنا ہوتا ہے۔پاکستان کے خلاف خراب فیلڈنگ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی خاتون ٹیم کی فیلڈنگ شاندار رہی۔ہندوستانی نے کہاکہ میں لڑکیوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ہم نے سخت محنت کی ہے اور آج ہم نے اچھی فیلڈنگ کی ۔مجھے لڑکیوں پر فخر ہے۔امید کرتی ہوں کہ اسمرتی(سات اوور میں 68 رن) کے ساتھ جیسی شراکت ہوئی وہ آگے بھی ہوتی رہے گی۔


Share: